اتوار,  08  ستمبر 2024ء
راولپنڈی؛ خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) ائرپورٹ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان میں عثمان، مجتبیٰ اور یاسر شامل ہیں، جنہوں نے برتھ ڈے پارٹی کے بہانے خواجہ سرا کو گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ائرپورٹ پولیس نے متاثرہ خواجہ سرا کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کیجانب سےسابق منیجر کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ درج

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سرا کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ معاشرے کے کمزور و محروم طبقات سے زیادتی، تشدداور استحصال ناقابل برداشت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News