راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت کے احکامات کے تحت پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ صدر بیرونی پولیس نے 6 جبکہ ٹیکسلا پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے سلنڈر، موٹریں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ان ایجنسیوں کو سیل کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے اس کارروائی کو شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن شہر بھر میں جاری رہے گا۔
گوجرخان پولیس نے چند روز قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان ملزمان سے 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 11 تولے طلائی زیورات اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ کارروائی کی جائے گی۔
صدرواہ پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم ابرار کو گرفتار کیا۔ ملزم نے 15 پر جھوٹا اطلاع دی تھی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی ہوئی ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ ایمرجنسی ہیلپ لائن کا غلط استعمال نہ کریں۔
راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے ساڑھے 4 کلو چرس اور 20 گرام آئس برآمد کی۔ نیوٹائون، کلرسیداں، واہ کینٹ اور سول لائنز پولیس نے الگ الگ کارروائیاں کیں اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ریس کورس پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان سے چھینا گیا موٹرسائیکل اور 34 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مزید کارروائیوں کی یقین دہانی کرائی۔
صدرواہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے 63 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کیا۔
پیرودھائی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شاہد محمود کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: پشاور میں نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ائیرپورٹ، دھمیال، روات اور دیگر پولیس اسٹیشنز نے 4 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے پستول اور ایمونیشن برآمد کیا۔