پشاور میں نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو لوٹ لیا گیا، مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر کیش وین سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان گرفتار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بینک آف پنجاب کی کیش وین کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق 3 مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی کو اسلحے کے زور پر روک کر لوٹا، مسلح ڈاکو ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر گاڑی میں فرار ہوئے۔

پولیس کی کارروائی اور گرفتاری

ذرائع کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اڑھائی کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے، مزید رقم کی برآمدگی اور دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی پشاور کا مؤقف

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق لوٹی گئی رقم تین کروڑ سے زائد تھی تاہم کیش وین میں اصل رقم کتنی تھی، اس حوالے سے بینک سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینک کیش سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی

پولیس نے واقعے کی مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس کی مدد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ڈکیت چار تھے، جن میں سے دو موٹر سائیکل پر آئے تھے۔

مزید پڑھیں: پشاور: مفتی منیر شاکر پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور لوٹی گئی باقی رقم کی برآمدگی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں