اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کا ریڈ اسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر حافظ آباد گرفتار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب حافظ آباد نے کرپشن کی نشاندہی پر بھٹہ سے رشوت لیتے اسٹنٹ ڈائریکٹر محنت و افرادی قوت (لیبر ڈپارٹمنٹ) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر حافظ آباد کی کرپشن زبان زدعام تھیں اور گزشتہ ماہ سے مختلف اخبارات پر نشاندہی بھی کی گی تھی تاہم کرپشن کا بازار گرم ہی رہا، گزشتہ روز ایک بھٹہ خشت سے بھاری رشوت کی ڈیمانڈ کے بعد بھٹہ خشت کے ملازم نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو اطلاع دی جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب حافظ آباد نے متعلقہ جج کے سامنے بھٹہ خشت کے ملازم سے بھاری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور بقیہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ضلع حافظ آباد میں 120 کے قریب بھٹہ خشت آپریشنل پوزیشن میں ہیں جہاں مزدوروں کو کچی اینٹ کی کم مزدوری سمیت دیگر کئی مسائل کا سامنا ہے جو بھی افسر تعنیات ہوتا ہے وہ مبینہ مہینہ طے کرنے پر چپ سادھے رکھتا ہے جس سے مزدوروں کا استحصال ہوتا ہے کم اجرت سمیت حفاظتی سازوسامان کی کمی کا سامنا ہے کالج آف انٹرنیشنل سکلز ڈوپلپمنٹ حافظ آباد مزدوروں کے بچوں کی ٹرانسپورٹ و سکالر شپ کے مبینہ رقوم ہڑپ کر گیا ہے اور اسی طرح ماضی قریب میں مزدوروں کے بچوں کے لیے آئے لاکھوں روپے محکمہ تعلیم خردبرد کر چکا ہے حیدری بھٹہ مزدور یونین نے اس پر آواز بلند کی تھی جو تاحال افسران کے وعیدے وعید ہی کر رہے ہیں حافظ آباد میں دفاتر میں مبینہ کرپشن کا بازار گرم ہے .

مزید خبریں