منگل,  25 مارچ 2025ء
اسلام آباد/تھانہ نون: موٹروے پر ناکوں کی بے جا سختی شہریوں کے لیے تکلیف دہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – اسلام آباد موٹروے ائیرپورٹ جانے والے راستوں پر تھانہ نون کی پولیس کے لگائے گئے ناکے شہریوں کے لیے درد سر بن گئے ہیں۔ موٹروے پر لگے ناکوں پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو بغیر کسی وجہ کے پریشان کیا جا رہا ہے، جس سے عوام میں اضطراب اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، تھانہ نون پولیس نے موٹروے کے ناکوں پر عیدی مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت کانسٹیبلز بغیر کسی آفیسر کے شریف شہریوں کو حراساں کرنے میں ملوث ہو گئے ہیں۔ اس کارروائی کا مقصد صرف شہریوں کو تنگ کرنا اور انہیں بلاوجہ تنگ کرنا بتایا جا رہا ہے۔

ایک خاص واقعہ میں، جمیل نامی کانسٹیبل نے ناجائز طور پر اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو گاڑیاں روکنے کی دھمکیاں دیں۔ یہ معاملہ اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب شہریوں نے آئی جی اسلام آباد سے درخواست کی کہ وہ جمیل کانسٹیبل کے ذہنی توازن کا علاج کرائیں، کیونکہ ان کے غیر قانونی رویے نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کا شہریوں سے “سلام پھر کلام” کا پیغام صرف لفظوں تک محدود ہے اور ان کی ہدایات کا کوئی اثر پولیس کے عملے پر دکھائی نہیں دے رہا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے پر تھانہ نون کے ناکوں پر ہونے والی اس غیر قانونی کارروائی کو فوری طور پر روکا جائے اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا واحد ائیرپورٹ جہاں رن وے دن میں دو بار سمندر کا حصہ بن جاتا ہے

شہریوں کی شکایات پر پولیس کی اعلیٰ حکام کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ عوامی سطح پر قانون کے احترام کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید خبریں