راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں: متعدد گینگز کی گرفتاری اور منشیات، اسلحہ و دیگر جرائم کی برآمدگی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی چوہدری اثر علی اور ایس پی سردار بابر ممتاز کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیے گئے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ دونوں افسران کی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان کی محنت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دریں اثنا، تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان، شہزاد احمد اور اصغر علی، سے 4 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

جاتلی پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان، شاہد اقبال اور قیصر زمان کو گرفتار کیا۔ ان مجرمان نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے دلاور خان کو قتل اور دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھی ہیں۔ صدر واہ پولیس نے ایک ملزم شارف کو گرفتار کیا جس سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ رتہ امرال پولیس نے 700 گرام چرس اور سول لائنز پولیس نے 520 گرام چرس برآمد کی۔ ایس پی راول نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

پیرودھائی پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کیا جس سے مسروقہ موٹر سائیکل اور 20 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔

کینٹ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شہزاد کو گرفتار کیا جس سے پستول اور ایمونیشن برآمد ہوئے۔ گوجر خان پولیس نے بھی ایک اور ملزم سعید کو گرفتار کر کے پستول اور ایمونیشن برآمد کیا۔

مزید پڑھیں: قصور: نجی بینک کے ملازم کے قتل کا معمہ حل، سوتیلا بھتیجا اور دوست گرفتار

صدر بیرونی پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے 2 ملزمان نور الرحمان اور ذیشان کو گرفتار کر کے گیس سلنڈرز اور ریفلنگ کے آلات برآمد کیے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی: گوجرخان میں دو افراد کے قتل پر سی پی او کا نوٹس

راولپنڈی، گوجرخان کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔ سی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ مقتولین کی شناخت رفیق اور قدیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد نے آپس میں دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں جان کی بازی ہار گئے۔ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

راولپنڈی: نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی، نیو ٹاؤن پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شمعون لیاقت کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق شمعون لیاقت نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر فائزنگ کر کے شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا تھا۔

یہ واقعہ اکتوبر 2024 میں پیش آیا تھا۔ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں