فیصل آباد: نہر سے 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد

فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز) فیصل آباد کے علاقے ستیانہ بنگلہ سے جھامرہ روڈ اوبھل جھال کے قریب نہر سے 30 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملنے پر فوراً موقع پر پہنچ کر تیرتی ہوئی لاش کو نہر سے باہر نکال لیا۔

ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو متعلقہ پولیس اسٹیشن تھانہ صدر سمندری کے حوالے کر دیا۔ ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں