اتوار,  16 مارچ 2025ء
تھانہ ونیکی تارڑ پولیس کی کاروائی: 5 سال سے مطلوب اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)تھانہ ونیکی تارڑ پولیس کی کارکردگی،5سال سے زائد مطلوب اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی بھی شامت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ ونیکی تارڑ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےعرصہ پانچ سال سے زائد مطلوب اشتہاری اسد علی کو مقدمہ نمبر 435/20 میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ جبکہ دوسری جانب مزید کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ونیکی تارڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تجمل حسین سے ناجائز اسلحہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میری اولین ہے۔ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کوخصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے تاکہ ضلع بھر میں امن و اماں کی فضاء برقرار رکھی جا سکے۔

مزید خبریں