جمعرات,  13 مارچ 2025ء
نئی نویلی دلہن کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل، درندہ صفت شوہرگرفتار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)تفصیلات کے مطابق عنصر علی ولد منظور سکنہ جوریاں کی شادی روبی بی بی سے عرصہ 6 ماہ قبل ہوئی تھی اور اکثرو بیشتر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کی وجہ سے عنصر علی نےاپنی بیوی روبینہ بی بی کو بے رحمی سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

تقریباً 15 دن قبل مقتولہ کی بہن اپنی ہمشیرہ سے ملاقات کے لیے جوریاں گاؤں آئی تو ملزم عنصر علی اور اس کے گھر والوں نے چلاکی سے کام لیتے ہوئےبتایا کہ روبینہ بی بی کسی ضروری کام سے باہر گئی ہوئی ہے وہ ملاقات نہیں کر سکتی جس پر مقتولہ کی بہن کو شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دی۔

ڈی پی او حافظ آباد کی ہدایت پر تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے روایتی انداز میں برق رفتاری سے کام کرتے ہوئے ملزم کو 24گھنٹے کے اندر اندر ناصرف ٹریس کیا بلکہ کامیابی سے گرفتار بھی کیا۔دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بیوی روبینہ بی بی کو تقریباً 1ماہ قبل قتل کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں اضافہ

اور نعش کو دوآبہ نہروں کے درمیان جنگل میں پھینک دیا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے مقتولہ روبینہ بی بی کی نعش برآمد کر لی ہے۔گرفتار ملزم عنصر علی سے ڈی ایس پی صدر سرکل کی سربراہی میں مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید خبریں