حافظ آباد (شوکت علی وٹو) موٹروے پولیس نے تیز رفتاری کے خلاف مؤثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی موٹروے کی ہدایت پر تیز رفتاری جیسے خطرناک عمل کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ موٹروے M2 پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیال موڑ کے قریب 152 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے ملزم جان محمد ولد عبداللہ جان کے خلاف مقدمہ نمبر 256/25 تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں درج کر کے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری نہ صرف ڈرائیور کی جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے بلکہ یہ دیگر شہریوں کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حافظ آباد پولیس نے شہریوں کی حفاظت کے لیے تیز رفتاری کے خلاف ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے اور اس مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔