حافظ آباد: ڈکیت سلیمان پولیس مقابلے میں ہلاک

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت سلیمان ولد خالد سکنہ گوجرانوالہ چک گجراں کے قریب پولیس مقابلہ میں ہلاک، لاش ہسپتال منتقل کر دی گی. تفصیلات کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت سلیمان ولد خالد پولیس مقابلہ میں ہلاک ۔ 3کس نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کڑاڑی علاقہ تھانہ کسوکی کے قریب ڈکیتی کی واردات کی اور اجنیانوالہ کی طرف فرار ہوگئے ۔15 کی کال پر کسوکی موبائل نے ملزمان کو روائنڈاپ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

کراس فائرنگ کاسلسلہ کافی دیر جاری رہا ۔ ملزم سلیمان ولد خالد کو زخمی حالت میں ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ملزم کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے ۔اشتہاری سلمان ولد خالد سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

مزید پڑھیں: حافظ آباد: موٹرسائیکل کی چوری کی بڑھتی وارداتیں، شہری پریشان، ڈی پی او سے فوری کارروائی کا مطالبہ

مزید خبریں