حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد میں موٹرسائیکل کی چوری کی بڑھتی وارداتیں، شہری پریشان، روزانہ 6 سے 10 موٹرسائیکل چوری ہونے وارداتیں، شہری چکرا کر رہ گیے ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر سے نوٹس لیتے ہوئے موٹرسائیکل چوری وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ۔
گزشتہ روز حنیف محمد اسٹیڈم سے وکیل ہمایوں سکندر کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا شہری اپنا موٹرسائیکل کھڑی کر گیا جب واپس آیا تو نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کر کے لے جا چکا تھا۔
شہری نے تھانہ سٹی حافظ آباد میں مقدمہ کے لیے درخواست دے دی، شہر میں موٹرسائیکلز کی بڑھتی ہوئی وارداتیں شہریوں کے لیے پریشان کن ہیں شہریوں نے ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈی پی او حافظ آباد کی پولیس شہداء کی فیملیز کے اعزاز میں افطار پارٹی
شہریوں کا کہنا ہے اتنی زیادہ چوری موٹرسائیکل جاتی کہاں ہیں شہر میں موٹرسائیکلز چوروں کیخلاف بھرپور آپریشن کیا جائے اور شہریوں کو اس مصیبت سے نجات دلائی جائے.