اسلام آباد: لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ائیرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانیوں لڑکیوں کو شادی جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان کی شناخت مسز عائشہ، ناصر، عبدالرحمن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزمان کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی

ادھر جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئے، لاہور ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر ایف آئی اے کے شکنجے میں پھنس گئے۔

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت مدثرعلی اور ذیشان کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان گرفتار

ملزم مدثرعلی نے فلائٹ نمبر QR-621 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی، جبکہ ملزم ذیشان کھوکھر فلائٹ نمبر EK-625 کے ذریعے ساؤتھ افریقہ جا رہا تھا۔

امیگریشن کلئیرنس کے دوران مذکورہ مسافروں کو مشکوک پایا گیا، ملزمان کے پاسپورٹ پر اٹلی اور ساؤتھ افریقہ کے جعلی ویزے لگئے ہوئے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مذکورہ ویزے بھاری رقوم کے عوض حاصل کئے، ملزم ذیشان نے اٹلی کا مذکورہ ویزہ عثمان نامی ایجنٹ سے 27 لاکھ میں حاصل کیا۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہورایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں