جمعرات,  24 اپریل 2025ء
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) پولیس کی مختلف کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن میں کار لفٹنگ، ڈکیتی، قمار بازی، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف اہم کارروائیاں شامل ہیں۔

نیو ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائی، 3 رکنی کار لفٹر گینگ گرفتار

تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے 3 رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کیا ہے، جنہوں نے ماسٹر کی (چابی) کی مدد سے گاڑیاں چوری کیں اور انہیں پشاور اور لکی مروت میں فروخت کیا۔ گرفتار ملزمان نعمان، محمد جنید اور عبدالرحمن سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 5 مسروقہ کاریں برآمد کی گئی ہیں۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کھلی کچہری کا انعقاد

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری طور پر احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت حل اور بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

بنی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ گرفتار

تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کیا، جن سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل، 3500 روپے کی چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

صدر بیرونی پولیس کا قمار بازی کے خلاف کریک ڈاؤن

صدر بیرونی پولیس نے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 5 قمار بازوں کو گرفتار کیا، جن سے 20 ہزار روپے کی داؤ پر لگی رقم، 6 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

آراے بازار اور کلرسیداں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا، جن سے 2 کلو کے قریب چرس برآمد ہوئی۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

راوت پولیس کی اشتہاری مجرم کی گرفتاری

تھانہ راوت پولیس نے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خرم کو گرفتار کیا، جو 2021 سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے 29 لیٹر شراب برآمد کی۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

سول لائنز پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان سے پستول اور ایمونیشن برآمد کیا۔ ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

شہید انسپکٹر میاں محمد عمران عباس کی برسی، پولیس افسران کی شہید انسپکٹر میاں محمد عمران عباس کی قبر پر حاضری

راولپنڈی، شہید انسپکٹر میاں محمد عمران عباس کی برسی، پولیس افسران کی شہید انسپکٹر میاں محمد عمران عباس کی قبر پر حاضری،شہید کے بچوں کے ہمراہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق شہید انسپکٹر میاں محمد عمران عباس کی برسی کے موقع پر پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی،شہید کے بچوں کے ہمراہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی،انسپکٹر میاں محمد عمران عباس 07 مارچ 2021 کوایس ایچ او تھانہ ریس کورس تعینات تھے، تھانہ سول لائن کی حدود میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شر پسند عناصر نے جم خانہ کلب نزد کچہری چوک آپ پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران گولی آپ کی گردن پر لگی جس سے آپ زخمی ہو گئے، آپ کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر آپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے، شہید کی بہادری اور قربانی کی لازوال داستان ناقابل فراموش ہے، راولپنڈی پولیس شہداء فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔
تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں خطرناک ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
راولپنڈی، تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں خطرناک ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل ارتفاء علی فائر لگنے سے شدید زخمی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں خطرناک ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس ہیڈ کانسٹیبل ارتفاء علی فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوا،ہلاک ملزم کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اقدام قتل کے مقدمہ کا اشتہاری تھا، پولیس پارٹی علاقہ میں آپریشن کے سلسلہ میں موجود تھی اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، زخمی ہیڈ کانسٹیبل ارتفاء علی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، ہلاک ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے،راولپنڈی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں