راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی تھانہ سول لائنز میں کھلی کچہری، کھلی کچہری میں شہریوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
چمپئینز ٹرافی 2025: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی سیکیورٹی
راولپنڈی، چمپئینز ٹرافی 2025، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر تمام تر انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں پولیس ٹیمیں، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس گشت کر رہی ہیں، جبکہ سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے شہر بھر کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم تک لانے کے لیے شٹل سروس فراہم کی گئی ہے اور سٹیڈیم میں داخلے کے لیے مکمل باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس کی سکیورٹی ہوگی۔
پولیس کی کارروائیاں: خاتون سے زیادتی، چوری، منشیات اور آتشبازی کے سامان کی فروخت کے ملزمان کی گرفتاری
راولپنڈی، تھانہ بنی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم ناصر پرویز کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا گیا ہے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
آراے بازار پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کیا، جس سے 3 چوری شدہ اے سی آؤٹر اور 3000 روپے برآمد ہوئے۔
نیوٹاؤن پولیس نے منشیات فروش ابرار سے 1 کلو 120 گرام ہیروئن اور کینٹ پولیس نے قوسین سے 1 کلو 540 گرام چرس برآمد کی۔ اسی طرح دھمیال پولیس نے اختر گل سے 1 کلو 60 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کو چالان عدالت کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد: پولیس حراست سے فرار ملزم کو 48 گھنٹے سے قبل گرفتار کر لیا گیا
مندرہ پولیس نے آتشبازی کے سامان فروخت کرنے والے ملزم اعجاز کو گرفتار کیا، جس سے بھاری مقدار میں آتشبازی کا سامان برآمد ہوا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ آتشبازی کے سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پیرودہائی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان آگاش اور وقار کو گرفتار کیا، جن سے 60 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ مورگاہ پولیس نے بھی 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم احم شہزاد کو گرفتار کیا۔