راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں منشیات فروش، ڈاکو، قمار باز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں۔
منشیات سپلائر گرفتار سول لائنز پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی۔ ملزم سے 200 گرام آئس اور 1 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں اور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فراہم کرتا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کا گینگ گرفتار تھانہ بنی پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان عادل، ارباز خان اور وقاص سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں، 14,500 روپے نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر وارث خان تھانے میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ایس ایچ او وارث خان نے تعلیمی اداروں میں لیکچرز دے کر عوام کو ان برائیوں کے نقصانات سے آگاہ کیا۔
قمار بازی کے خلاف کارروائی ٹیکسلا پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 04 قمار بازوں کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 15,480 روپے نقدی، 4 موبائل فون اور 6 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ قمار بازی کی روک تھام کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: عدالت کا اسد قیصر کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مختلف اقسام کے پستول اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائی کرنے والے اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں کیں، جس میں مختلف مقامات سے شراب اور چرس برآمد کی گئی۔