حافظ آباد (شوکت علی وٹو) – حافظ آباد کے علاقے کولو روڑ، ریحان کالونی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں نوجوان گلفام عرف شانی ولد سفیان سکنہ ریحان کالونی شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلفام جمعہ کی نماز کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گلفام شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کر دیا گیا۔
زخمی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ نماز پڑھنے جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کا بیان قلمبند کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:صحافیوں کے پلاٹس پر 80 فیصد سندھ حکومت کی ادائیگی اور ترقیاتی کاموں کے لئے تمام اقدامات مکمل