بدھ,  12 فروری 2025ء
جعلی میجر گرفتار، پولیس نے کارروائی کے دوران اہم دستاویزات برآمد کر لیں

کراچی (میاں خرم شہزاد) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے جعلی میجر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق، یہ کارروائی انٹیلیجنس بیسڈ تھی جس کے دوران ملزم عادل اقبال کو سعدی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم عادل اقبال کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں، رینکس، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈز اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد کر لیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب،ایک ہفتے میں 21 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ پولیس حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ کیا ہے اور اس کے دیگر ممکنہ جرائم کیا ہیں۔

مزید خبریں