حافظ آباد(شوکت علی وٹو)تھانہ کسوکی چوکی حمید پورہ پولیس نے خاتون کے خودساختہ اغواء اور قتل کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا، خاتون شوہر اس کے والدین کو پھنسانے کے لئے دیور کے ساتھ فرار ہو گئی خاتون کے والد نے اغواء اور قتل کا نامزد مقدمہ اپنے داماد کیخلاف کسوکی تھانہ میں درج کروایا دیا رائے حاکم تھانہ کسوکی چوکی انچارج حمید پورہ پولیس کی بڑی کامیابی سحر نامی خاتون کے خودساختہ اغواء اور قتل کے جھوٹے ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے سحر نامی خاتون کو دیور کے ساتھ اسلام آباد پکڑ لیا بے گناہ خاوند اور اس کے خاندان کو بڑی مصیبت سزا سے بچا لیا ہے خاتون دیور کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی خاتون کے والد نے شوہر اور اس کے گھر والوں کو مقدمے میں پھنسانے کے لئے مقدمہ کروا دیا چند دن بعد فاروق آباد نہر سے نامعلوم خاتون کی مسخ شدہ لاش ملی خاتون کے والد نے اس نے اپنی بیٹی کی لاش قرار دے دیا اور الزام اس کے شوہر شہباز پر عائد کر دیا ڈی این اے رپورٹ کے سامنے آنے اور الزام غلط ثابت ہونے پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن سورسز کا استعمال کرتے ہوئے خودساختہ اغواء شدہ عورت کو دیور کے ساتھ 4 ماہ بعد اسلام آباد سے برآمد کر کے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بے گناہوں کو بچا لیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی مؤثر کاروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، سزائیں سنائی گئیں