اتوار,  16 مارچ 2025ء
سائرہ سموں قتل کیس: سابق ایس ایچ او آغا رشید سمیت اہلکاروں پر مقدمہ درج

کراچی (میاں خرم شہزاد) سائرہ سموں قتل کیس میں اہم پیش رفت سابق ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر اہلکاروں پر قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مورخہ4 جولائی 2024 کو گلشن حدید کے قریب مین نیشنل ہائی وے پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے کیٹی بندر کی رہائشی خاتون سائرہ سموں جاں بحق ہوئی تھیں. سائرہ سموں کے ورثہ نے واقع کا زمیدار ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید اور موقع پر موجود اہلکاروں کو ٹھرایا تھا اور مذکورہ افسر سمیت دیگر اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا. ملیر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر مقتولہ کے ورثاء نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا

سندھ ہائی کورٹ نے واقعی میں ملوث ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا. اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں سابق ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن آغا رشید سمیت دیگر اہلکاروں پر دفعہ 302/324/34 کے تحت مقدمہ نمبر 85/25 درج کرکے پولیس نے نامزد ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں تلخ کلامی پر دکاندار نے پولیس انسپکٹر کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

مزید خبریں