منگل,  29 اپریل 2025ء
معروف ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرار طور پر جاں بحق، اندرورنی کہانی کیا ہے؟

ُشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر مشہور خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گھر سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے اس کی ہلاکت سے متعلق خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں، جن میں نشہ آور چیز کھانے کا امکان بھی شامل ہے، تاہم پولیس نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ اس کی موت طبعی بھی ہو سکتی ہے۔

متوفیہ کی شناخت سیماگل عرف سائیکو ارباب کے نام سے ہوئی ہے، جس کے بھائی محمد یسین نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن ایک مشہور ٹک ٹاکر تھی اور اسے اطلاع ملی کہ سیماگل کی حالت بگڑ گئی تھی اور وہ گھر واقع ورسک روڈ پر موجود تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے، اس لیے وہ اس کی موت کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: روڈن انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے سی ای او ملک اسد عباس کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

پولیس نے متوفیہ کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے گھر سے بھی اہم شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔ متوفیہ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتی تھی اور اس کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں، جو اس کی شہرت کا باعث بنے۔ پولیس رپورٹ کے آنے کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ موت کی اصل وجہ کیا تھی۔

مزید خبریں