جمعه,  31 جنوری 2025ء
اینٹی کرپشن راولپنڈی کا تھانہ دھمیال کے سب انسپیکٹر محبوب اختر کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن راولپنڈی کا حیال شریف کے رہائشی بلال احمد کی شکایت پر تھانہ دھمیال کے ایس ائی محبوب کو رنگ ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے چکری روڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔حیال شریف کے رہائشی بلال احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موصوف سب انسپیکٹر محبوب اختر نے اس سے پہلے بھی مجھ سے 4 لاکھ 50 ہزار وصول کیے جو اس نے مجھ پرجھوٹی ایف ائی ار درج کرنے کے مد میں وصول کیے تھے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایس ایچ او تھانہ دھمیال عارف مرزا نے بھی مجھ سے 1 لاکھ روپے وصول کیے اور اس کے ساتھ فاروق کانسٹیبل نے 2 لاکھ روپیہ مجھ سے وصول کیے۔ اس کے علاوہ سب انسپیکٹرعادل اور سب انسپیکٹر اسد مجید کانسٹیبل فاروق اور کانسٹیبل فیصل بھی مجھ سے پیسے لیتے رہے ہیں جس کا بیان میں نے تھا نہ اینٹی کرپشن میں دیا ہےمزید بات کرتے ہوئے حیال شریف کے بلال احمد نے بتایا کہ مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد تین مقدمات نمبری۔1431/24.۔14/25۔۔اور 76/25 تھانہ دھمیال میں درج کیے. اور مجھے ڈرا دھمکار کر تھانہ دھمیال پولیس کے اہلکار اور ایس ایچ او مجھ سے رشوت کے طور پر پیسے لیتے رہے میں رشوت دینا نہیں چاہتا تھا لیکن مجھ کو کافی ڈرایا دھمکایا گیا۔راولپنڈی اینٹی کرپشن پولیس نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے محبوب اختر سب انسپیکٹر تھانہ دھمیال کو رنگ ہاتھوں 1 لاکھ 50 رشوت لیتے ہوئے چکری روڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔مزید بات کرتے ہوئے بلال احمد نے کہا کہ میں مزید رشوت نہیں دینا چاہتا مجھے انصاف فراہم کیا جائے مجھ پر بے بنیاد اورجھوٹے مقدمات جو درج کیے گئے ہیں ان کو ختم کیا جائے۔میری سی پی او راولپنڈی اور ار پی او راولپنڈی سے التماس ہے کہ میرے مقدمات کی خود سنوائی کریں اور مجھے انصاف فراہم کریں اور ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے جو ہمارے معاشرے اور پولیس پر لگنے والے الزامات کے سبب بنتے ہیں۔راولپنڈی اینٹی کرپشن پولیس نے تھانہ دھمیال کے ان اہلکاروں کے خلاف رشوت لینے کے مقدمات درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

مزید پڑھیں: سیف حملہ کیس کا نیا موڑ، گرفتار ملزم کے فنگر پرنٹس ہی میچ نہ ہوئے

مزید خبریں