جمعه,  31 جنوری 2025ء
اسلام آباد کچہری سے نائن سی کی ملزمہ فرار، پولیس کی نااہلی بے نقاب

اسلام آباد(راجہ اسرار حسین سے)اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کچہری میں پولیس تحویل سے گرفتار نائن سی کی سونیا یا ثانیہ نامی ملزمہ فرار ہوئی ہے جو اپنے دو سالہ سگے بیٹے کو وہاں چھوڑ کر فرار ہوئی جو تھانہ رمنا میں درج منشیات کے مقدمہ کی ملزمہ بتائی جا رہی ہے اس معاملے کو چھپانے کے لیے پولیس پبلک ریلیشن شعبہ سارا دن متحرک رہا میڈیا کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے ہیلے بہانے کرتے رہے معلومات تک رسائی نہیں دی گئی جس سے ان کی غیر سنجیدگی اور غیر پیشہ وارانہ رویے کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔کیا ملزمہ دوبارہ گرفتار ہوئی یا نہیں؟؟ ذمہ داران پولیس اہلکاروں کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟؟اس حوالے سے آئی جی پولیس کے ترجمان تقی جواد نے ایک دن گزرنے کے بعد بتایا کہ ملزمہ تاحال گرفتار نہیں ہوئی اس کے دو سالہ بچے کو ڈپٹی کمشنر آفس کے حوالے کر دیا گیا ہے وارثان کو وہی حوالگی کریں گے اس واقعہ کی تحقیقات آئی جی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو سونپ دی گئی ہیں جو ملوث ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں گے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، شہریوں کے مسائل کے حل اور جرائم کے خلاف اقدامات

مزید خبریں