جمعرات,  23 جنوری 2025ء
راولپنڈی پولیس کا تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کے عطیات کا کیمپ

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پاکستان سویٹ ہوم کے تعاون سے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کے عطیات کا ایک خصوصی کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو خون کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، تاکہ ان کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔

کیمپ کا افتتاح ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور دیگر پولیس افسران نے کیا۔ کیمپ میں راولپنڈی پولیس کے افسران و اہلکاروں نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دیے، جس سے اس سماجی خدمت کے عمل میں پولیس کا اہم کردار واضح ہوا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر یہ بلڈ کیمپ لگایا گیا، جس کا مقصد تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی زندگیوں میں بہتری لانا تھا۔ آR پی او بابر سرفراز الپا نے اس کیمپ کے موقع پر کہا کہ “تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لیے خون کا عطیہ ہماری چھوٹی سی کاوش ہے جو ان کی زندگیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔”

سی پی او سید خالد ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ “راولپنڈی پولیس صرف شہریوں کی جان و مال کی حفاظت نہیں کرتی بلکہ خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر معاشرتی فلاح کے لیے بھی سرگرم ہے۔”

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں، پتنگ سپلائرز، اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

یہ بلڈ کیمپ راولپنڈی پولیس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ نہ صرف امن و امان کے قیام کے لیے کوشاں ہے، بلکہ سماجی بہبود کے لیے بھی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اقدام نے پولیس کی انسانیت کے خدمت میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

مزید خبریں