بدھ,  22 جنوری 2025ء
ایس ایس پی آپریشنز کا راولپنڈی کے اہم مقامات کا دورہ، سیکورٹی اور دیگر امور کا جائزہ

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے راولپنڈی کے مختلف تھانوں اور اہم مقامات کا اچانک دورہ کیا اور سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ اے ایس پی ٹیکسلا کائنات اظہر اور دیگر افسران بھی تھے۔

ایس ایس پی آپریشنز نے تھانہ ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، حوالات، بلڈنگ اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد ایس ایس پی نے نیو ایئر پورٹ چوکی اور دیگر اہم مقامات کا وزٹ کیا اور ان جگہوں کی سیکورٹی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت دی اور کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار
دوسری جانب، ٹیکسلا پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ مشکوک مزدا ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی، جس سے 3000 پتنگیں اور 20 ڈوریں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم عبدالشکور کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی متعدد کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

ایس ایس پی کاشف ذوالفقار نے تمام پولیس افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

مزید خبریں