منگل,  21 جنوری 2025ء
لاہور میں تلخ کلامی پر دکاندار نے پولیس انسپکٹر کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر پولیس انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تلخ کلامی پر ملزم عدیل نے فائرنگ کرکے قتل کیا، جسے ڈولفن ٹیم نے حراست میں لے کر شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔

معمولی تلخ کلامی پر دکاندار عدیل نے طیش میں آکر پولیس انسپکٹر کو قتل کیا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم فائرنگ کی آواز سن کر موقع پر پہنچی تھی، ڈولفن ٹیم 102 نے ملزم عدیل کے فرار کی کوشش ناکام بنائی۔

انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو تعینات تھا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائیاں، ملزمان گرفتار، قیمتی اشیاء اور منشیات برآمد

مزید خبریں