حافظ آباد(بیورو چیف)شہر کی معروف ڈاکٹر ام رباب کی خاندانی ملکیتی زمین گڑھی غوث حافظ آباد میں واقع 4 کنال زمین پلاٹ پر قبضہ کر لیا تھا کہ پولیس موقع پر پہنچ گی ملزمان فرار ہو گے قبضہ واگزار کروا لیا گیا ہے، تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تھانہ سٹی حافظ آباد میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان جن میں 1 نثار احمد، 2 ریاض احمد پسران محمد اکبر، شہزاد 4، آفتاب احمد 5، حسن پسران ریاض احمد، 6 حسنین ولد نثار احمد، 7 نواز ولد ریاض اقوام اعوان سکنائے گڑھی غوث حافظ آباد نے شہر کی معروف ڈاکٹر ام رباب کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی نیت سے ٹریکٹر ٹرالی،ہل کھرلی وغیرہ لا کر رکھ دیئے اور مویشی باندھ دیے، معلوم پڑھنے پر ڈاکٹر ام رباب موقع پر پہنچ گی نے وجہ پوچھی اور سامان وغیرہ پلاٹ سے لے جانے کا کہا تو ملزمان نے شدید نوعیت کی دھمکیاں دینے لگے 15 پر کال کی تو پولیس نے آکر موقع دیکھا اسی دوران ملزمان فرار ہو گئے اور سائلہ کے پلاٹ سے پختہ اینٹیں تقریبا 2500 مالیتی / 45000 روپے چوری کر کے لے گئے اور پلاٹ کی دیواریں بھی گرا گئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،آئی جی پنجاب سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں: لندن : شریف برادران کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار