هفته,  18 جنوری 2025ء
راولپنڈی: پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزم کو 13 سال قید اور جرمانہ، نعش برآمدگی کیس میں تحقیقات جاری

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ،پولیس پارٹی پر حملہ کر کے کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے ملزم کو معزز عدالت سے سزا ،مجرم تیمور علی کو مجموعی طور پر 13 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، مجرم کو زخمی کانسٹیبل محمد آصف کو دو لاکھ روپے دامان ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس پارٹی پر حملہ کر کے کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے ملزم کو معزز عدالت نے سزا  سنا دی، مجرم تیمور علی کو مجموعی طور پر 13 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، مجرم کو زخمی کانسٹیبل محمد آصف کو دو لاکھ روپے دامان ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا،مجرم کو اقدام قتل کے جرم میں 7 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا، ضرر کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا اور دو لاکھ دامان ادا کرنے کا حکم دیا،کار سرکار میں مزاحمت اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچانے کے جرائم میں 6/6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، ائیرپورٹ پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار مجرم کو رکنے کا اشارہ کیا تو مجرم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس سے پولیس کانسٹیبل محمد آصف زخمی ہوا، واقعہ کا مقدمہ مئی 2024 کو تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا تھا، موثر تفتیش، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی مقدمہ کے پیش نظر مجرم کو معزز عدالت نے قرار واقعی سزا سنائی، پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے مجرم کی سزایابی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی، تھانہ آر اے بازار کے علاقہ میں گاڑی سے نعش ملنے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس ،ڈی ایس پی کینٹ کو موقعہ پر پہنچ کر واقعہ کے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم ،گاڑی میں سے ملنے والی نعش کی شناخت کر لی گئی، مقتول کی شناخت وہاب کے نام سے ہوئی جو فتح جنگ کا رہائشی اور 13 تاریخ سے فتح جنگ سے لاپتہ تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو آتشیں اسلحہ سے قتل کیا گیا، مقتول کی فیملی سے رابطہ کیا گیا ہے، قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، موقع سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کارروائیاں، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دو درجن کے قریب ملزمان گرفتار

مزید خبریں