جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر مؤثر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں مؤثر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کیے ہیں۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے شہر کے مختلف علاقوں اور گرجا گھروں کا دورہ کیا، سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ اس موقع پر ڈویژنل ایس پیز اور سینئر افسران نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو چیک اور بریف کیا۔

راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران اور 600 سے زائد ٹریفک پولیس افسران اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ شہر بھر میں 25 مقامات پر خصوصی پکٹس، پبلک مقامات، پارکس اور مسیحی برادری کے قبرستان پر پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائل ٹیمیں بھی گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو محفوظ اور سکون کا احساس ہو۔

پیرودھائی پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں آصف اور محمد بشیر شامل ہیں، جن سے 17 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ ائرپورٹ پولیس نے ملزم عرفان سے 1 کلو 480 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم دانیال سے 620 گرام چرس، اور دیگر علاقوں میں مختلف ملزمان سے چرس اور شراب برآمد کی۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

کھلے پیٹرول کی فروخت اور غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں

راولپنڈی پولیس نے کھلے پیٹرول کی فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ واہ کینٹ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ صدر بیرونی پولیس نے غیر قانونی گیس سلنڈرز کی ریفلنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے کھلا پیٹرول، گیس سلنڈرز اور ریفلنگ کے آلات برآمد کیے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

مزید پڑھیں: یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر وزیر آباد سے گرفتار

راولپنڈی پولیس کا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ واہ کینٹ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، جو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی

راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کیں۔ مختلف تھانوں کی پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان سے پستول، رائفل اور ایمونیشن برآمد کیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں