اتوار,  22 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی کامیاب کارروائی، منشیات سپلائر محمد یاسر کو 9 سال قید اور جرمانہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،مجرم محمد یاسر کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،مجرم محمد یاسر کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 665 گرام چرس برآمد ہونے پر پیرودھائی پولیس نے رواں سال گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف موثر کارروائیاں، مختلف ملزمان کو سزا اور گرفتاریاں

مزید خبریں