راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،مجرم یاسر حسین کو 9 سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،مجرم یاسر حسین کو 9 سال قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 454 گرام چرس برآمد ہونے پر روات پولیس نے جنوری 2024 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اورتفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، درجنوں ملزمان گرفتار