جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
گھر سے50 تولے سونے کے زیورات چرانے والا کارپینٹر گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پولیس نے 50 تولے کے طلائی زیورات چرانے والے کارپینٹر کو گرفتار کرلیا اور ملزم سے زیوارت برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک میں تھانہ نیو ائیرپورٹ فتح جنگ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گھر سے 50 تولہ طلائی زیورات چرانے والے کار پینٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے 2 سال قبل متاثرہ گھر کی الماریاں اورخفیہ لاکربنائےتھے، ملزم رات میں گھر میں داخل ہو کر خفیہ لاکر سے زیورات چرا کر فرار ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم سےتمام طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔

یاد رہے پڑوسی کے گھر سے 20 تولہ سونا چوری کر کے عمرے پر جانیوالی خاتون کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے پڑوسی کے گھر فیملی کی غیر موجودگی میں واردات کی، ملزمہ نے 17 تولہ سونا بیچ دیا اور اس رقم سے عمرہ کرنے چکی گئی تھی، ملزمہ شہناز سے 3 تولہ سونا اور 15 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں