اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملتان ڈیفنس میں شوہر نے بیوی اور 2 بچوں کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سفاک باپ نے اپنے 2 بچوں کو اور بیوی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار جس کے بعد اپنے اوپر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 5 سالہ بچہ اور 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئے جبکہ بیوی اور شوہر زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منقتل کیا گیا تھا تاہم اب دونوں دم توڑ گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان کے 9 نمبر چونگی کی رہائشی فیملی گاڑی میں جارہی تھی شوہر نےگاڑی روک کر فائرنگ کی، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سفاک باپ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں علیان، اریان اور بیوی اقرا شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں: عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی