جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)  راولپنڈی پولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف بڑا آپریشن کیا ہے، جس کے دوران 400 سے زائد شرپسند گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات، مہلک غلیلیں اور بال بیرنگ بھی برآمد کیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان مختلف مقامات پر پولیس پر حملے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 800 سے زائد شرپسند گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شر پسندی کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی، امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس کا عزم ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ امن قائم رکھا جا سکے۔

مورگاہ پولیس کی سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی

مورگاہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان فیصل اور بلال کے قبضے سے مسروقہ رقم 10 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او مورگاہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔ سول لائنز پولیس نے ملزم عمیر سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا، جبکہ واہ کینٹ پولیس نے ملزم حبیب سے 09 ایم ایم پستول معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ دھمیال پولیس نے ملزم عرفان اللہ سے 1 کلو 540 گرام چرس برآمد کی۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی تاکہ جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابیاں، ہوائی فائرنگ کے ملزمان گرفتار، ڈکیتی کے اشتہاری مجرم سمیت سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

مزید خبریں