لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی چوری ہوئی ہے۔ چور ایک مکان سے 57 تولہ سونا اور ڈیڑھ کروڑ روپے لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے 3 کروڑ 14 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مدعی کا کہنا ہے کہ واردات اس وقت ہوئی جب اہلِ خانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شبہ ہے کہ گھریلو ملازمہ کے نے والد کی معاونت سے یہ واردات کی ہے۔