جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
قادیانی مرتدین کی سرگرمیوں پر ایکشن: گجرات میں مقدمہ درج

گجرات (روشن پاکستان نیوز) تھانہ لاری اڈہ کی پولیس نے قادیانی مرتدین کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے، جن کی سرگرمیاں علاقے میں تشویش کا باعث بن رہی تھیں۔ اسلم گجر پسوال، جو عرصہ قبل اسلام چھوڑ کر قادیانی فرقے میں شامل ہوا، کے گھر کے خلاف اہل محلہ نے شکایت کی ہے کہ وہ اسلامی شعائر کا استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، گڑھی احمد آباد نئی آبادی گلی نمبر 4 نزد دھوبہ چوک میں واقع اسلم گجر کا گھر اہل علاقہ کے لیے ایک متنازعہ مسئلہ بن چکا ہے۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسلم اور اس کے خاندان نے اسلامی شناخت کے ساتھ رہنے کا دعویٰ کیا ہوا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ قادیانی ہیں۔ اس بات کی تصدیق اسلم کے بیٹے منیب کاشف کے ایک مسلم لڑکی فاریہ وجیہ کو اغوا کرنے کے واقعے کے بعد ہوئی، جس کے نتیجے میں اہل محلہ نے اس معاملے کو پولیس کے سامنے اٹھایا۔

 

مزید پڑھیں: گجرات: سینئر صحافی شہزاد انور ملک کے ماموں کا ختم قل

علاقے کے لوگوں نے پولیس کو مکمل شہادتیں فراہم کیں، جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ نے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی۔ مرکزی رہنما عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت پاکستان مرزا شاید بیگ نے کہا کہ یہ اقدام اسلامی شعائر کی حرمت کے تحفظ کے لیے ضروری تھا۔

پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اہل محلہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی مذہبی شناخت کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں