جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی ، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2درجن سے زائد ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)صدر واہ کے علاقہ میں کار لفٹرز کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،فائرنگ کے دوران ایک کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار، تھانہ حضرو اٹک کے علاقہ سے چرائی گئی کار برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ کے علاقہ میں کار لفٹرز کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،فائرنگ کے دوران ایک کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتارجبکہ دوسرا فرارہو گیا، تھانہ حضرو اٹک کے علاقہ سے چرائی گئی کار برآمدکر لی گئی، ملزمان تھانہ حضرو کے علاقہ سے کار چوری کر کے فرار ہو رہے تھے، پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کی، زخمی کار لفٹر کی شناخت ارشد کے نام سے ہوئی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے، فرار کار لفٹر کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے،کار چوری کی اطلاع پر فوری رسپانس، گاڑی کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور صدر واہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی،سول لائنز پولیس کی کارروائی،کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 02 رکنی مانی گینگ گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ مہران کار، 09 موٹر سائیکل اور رقم 10 ہزار برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 02 رکنی مانی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ عمران عرف مانی اور سمیع اللہ شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ مہران کار، 09 موٹر سائیکل اور رقم 10 ہزار برآمدہوئی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 430 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 430 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن  فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جائیگی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی،گوجرخان پولیس کی کارروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 07 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 36 ہزار، 08 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 07 قمار بازوں کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں خداداد، خورشید، حامد، وحید، عبدالقدوس، ساجد اور جمعہ خان شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 36 ہزار، 08 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 04 ملزمان گرفتار، 03 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزم کاشف سے 01 کلو 340گرام چرس برآمد کی،  وارث خان پولیس نے ملزم نعمان سے 650گرام چرس، ملزم راشد سے 540گرام چرس برآمد کی، روات پولیس نے ملزم راشد سے 550گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید پڑھیں: ڈی چوک پر احتجاج کی کال ، پی ٹی آئی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے ، 7 کارکن گرفتار

راولپنڈی،ریس کورس پولیس کا برف خانہ چوک اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران گھروں، دکانیں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطا بق ریس کورس پولیس نے برف خانہ چوک اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت،لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران19گھروں، 10دکانیں،04کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طور پر 40افراد کے کوائف کی چیکنگ کی گئی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی،08ملزمان گرفتار، 51لیٹر اور 01بوتل شراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم ارسلان سے 10لیٹر شراب، ملزم اسد سے 10لیٹر شراب، ملزم شاہد سے 06لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم فرحان سے 10لیٹر شراب، ملزم اسامہ سے 05لیٹر شراب، ملزم ذوالفقار سے 05لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم نعمان سے 05لیٹر شراب، روات پولیس نے ملزم افضال سے 01 بوتل شراب برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 04ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم زاہد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم طیب سے 01 پستول موزر معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم علی سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم عارف سے 01 پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ایس پی پوٹھو ہار کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں