منگل,  05 نومبر 2024ء
راولپنڈی، جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2درجن کے قریب ملزمان گرفتار
راولپنڈی، جرائم پیشہ پیشہ ارفراد کیخلاف کریک ڈائون جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2درجن کے قریب ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)بنی پولیس کی کارروائی،اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم اپنے بیٹے اور بیوی سمیت گرفتار، اشتہاری مجرم مشتاق نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیٹے عبدالہادی اور بیوی آمنہ کے ہمراہ اپنے بھائی خاور کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو اپنے بیٹے اور بیوی سمیت گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم مشتاق نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیٹے عبدالہادی اور بیوی آمنہ کے ہمراہ اپنے بھائی خاور کو قتل کر دیا تھاواقعہ کا مقدمہ دو ماہ قبل تھانہ بنی میں درج کیا گیا تھا،بنی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

راولپنڈی،واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،سی این جی سٹیشن پر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 03 اشتہاری مجرمان گرفتار، اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سی این جی سٹیشن پر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 03 اشتہاری مجرمان کوگرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا، گرفتار اشتہاریوں میں جوزف عرف جونی، محبوب زکی اور وقاص عرف ڈان شامل ہیں،اشتہاریوں کے دو ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،اشتہاریوں کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جا رہا ہے جس کے بعد تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی،سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور کے مکمل خاتمہ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل،ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر نے شہریوں کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا،سیمینار میں پولیس افسران، طلبہ وطالبات سمیت مختلف این جی اوز کے ممبران اور شہریوں کی شرکت،سیمینار میں لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں اور طلبہ و طالبات کو منشیات کے نقصان سے آگاہ کیا گیا،معاشرے کو منشیات کے ناسور سے بچانا ہمارا عزم ہے جسے یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ایس ڈی پی او کہوٹہ۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور کے مکمل خاتمہ کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے،ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر نے شہریوں کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا،سیمینار میں پولیس افسران، طلبہ وطالبات سمیت مختلف این جی اوز کے ممبران اور شہریوں نے شرکت کی،سیمینار میں لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں اور طلبہ و طالبات کو

منشیات کے نقصان سے آگاہ کیا گیا، ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر کا کہنا تھاکہ نشے کے عادی افراد کا علاج معالجہ کے اقدامات اور منشیات کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، معاشرے کو منشیات کے ناسور سے بچانا ہمارا عزم ہے جسے یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈائون، 13ملزمان گرفتار، 100لیٹر سے زائد شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم عثمان سے05لیٹر شراب، ملزم رحیم اللہ سے05لیٹر شراب، ملزم یاسر سے05لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم یوسف سے05لیٹر شراب، صادق آبادپولیس نے ملزم عثمان لطیف سے20لیٹر شراب،ٹیکسلا پولیس نے ملزم نعمان سے08لیٹر شراب، صدر واہ پولیس نے ملزم علی رضا سے10لیٹرشراب، گوجر خان پولیس نے ملزم اشتیاق سے20 لیٹر شراب، مندرہ پولیس نے ملزم اکرام سے10لیٹر شراب، روات پولیس نے ملزم سعد علی سے07لیٹرشراب، ملزم قادر سے06لیٹر شراب، ملزم اسرار سے05لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم نوید سے10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیا ت فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
راولپنڈی،صدرواہ پولیس کی کارروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ملزم شاہ فہد نے 15 پر کال کی کہ اسلحہ کی نوک پر اس کے ساتھ واردات ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر صدرواہ پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا،صدرواہ پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم شاہ فہد کو گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال  پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں سرچ آپریشنز: 04 ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں،04ملزمان گرفتار، 03کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم بلال رضا کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01کلو100گرام چرس برآمد ہوئی، مندرہ پولیس نے ملزم نوید کو گرفتا رکرکے ملزم سے01کلو200گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ملزم کاشف کو گرفتار کرکے ملزم سے600گرام چرس برآمد کرلی، بنی پولیس نے ملزم نیاز گل کو گرفتار کرکے ملزم سے260گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف الگ الگ
مقدما ت درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے گی۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مقدما ت درج۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم زاہد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم طیب شہزاد سے01رائفل12بور، گوجر خان پولیس نے ملزم عبداللہ سے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن،ملزم آبیل خان سے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم نعمان آصف سے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم سیف علی سے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

راولپنڈی،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 46 روز کے دوران 926  ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ 7396 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،قانون کی خلاف ورزی پر 80 لاکھ 44 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 648 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 47 مقدمات بھی درج کیے گئے، سی پی او کا کہنا تھاکہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں