راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سول لائنز پولیس کی کارروائی،گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین، گھریلو ملازم ہی چور نکلا،گھریلو ملازم ساجد نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر واردات کی، ملزمان سے 03 ہزار پاؤنڈ، لاکھوں روپے مالیت کی 03 گھڑیاں، ایل ای ڈی اور قیمتی پرفیوم برآمد۔تفصیلات کے مطابق سول لائنزکے علاقہ میں گھر میں چوری کی واردات کا ڈراپ سین ، گھریلو ملازم ہی چور نکلا،گھریلو ملازم ساجد نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر واردات کی، ملزمان کی شناخت ساجد، خرم اور علی رضا کے نام سے ہوئی،ملزمان سے 03 ہزار پاؤنڈ، لاکھوں روپے مالیت کی 03 گھڑیاں، ایل ای ڈی اور قیمتی پرفیوم برآمد ہوئے،ملزمان کی گرفتاری اور مکمل مسروقہ رقم کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
راولپنڈی،تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ساقا گینگ کے 03 ملزمان گرفتار، ملزمان سے چھینی گئی رقم 16 لاکھ 03 ہزار روپے اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد،ملزمان نے گزشتہ ماہ تاجر سے واردات کے دوران رقم چھینی تھی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ساقا گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سرغنہ اسحاق عرف ساقا، اسد اور محمد ظاہر شامل ہیں، ملزمان سے چھینی گئی رقم 16 لاکھ 03 ہزار روپے اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد،ملزمان نے گزشتہ ماہ تاجر سے واردات کے دوران رقم چھینی تھی،ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ایچ او سٹی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
راولپنڈی،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں، 07 ملزمان گرفتار، 06 کلو سے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزم ظہیر سے 03 کلو چرس، ملزم مشتاق سے 560 گرام چرس برآمد کی، رتہ امرال پولیس نے ملزم شیراز سے 650 گرام چرس، ملزم ضیاء الحق سے 520 گرام چرس، ملزم عبدالغفار سے 500 گرام چرس برآمد کی، ٹیکسلا پولیس نے ملزم شاداب سے 510 گرام چرس برآمد کی،جاتلی پولیس نے ملزم وحید سے 570 گرام چرس برآمد کی، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
راولپنڈی،ویسٹریج پولیس کا مختلف علاقوں میںسرچ آپریشن ، سرچ آپریشن آلہ آباد اورگردونواح کے علاقوں میں کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانوں اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے آلہ آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن کے دوران ضلعی پولیس سمیت، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن میں 22گھروں، 12کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 02دکانوں اور مجموعی طور پر 60 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہارناصر نواز کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
راولپنڈی،کینٹ پولیس کی کارروائی،02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 05 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں راشد اور عبد الرحمان شامل ہیں، ملزمان سے 05 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ایس ایچ او کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی،سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 43 روز کے دوران 871 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ 7002 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 76 لاکھ 22 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 620 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی،غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں،پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 47 مقدمات بھی درج کیے گئے، سی پی او کا کہنا تھاکہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
راولپنڈی،راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم احسن نذیر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم مجاہد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم عمران طارق سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم سمیع اللہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، چونترہ پولیس نے ملزم تیمور شہزاد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔