اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات، 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی تعینات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،گرجا گھروں میں آنے والے شہریوں کو مکمل باڈی سرچنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جائیگی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا

مزید خبریں