اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی، مختلف جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں جاری، درجن کے قریب ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کارروائی،پتنگ فروش گرفتار بھاری مقدار میں ڈوریں اور پتنگیں برآمد، ٹیکسلا پولیس نے دوران گشت مشکوک سوزوکی پک اپ کو روک کر چیک کیا تو گاڑی سے 100 ڈوریں اور 60 پتنگیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ارسلان کو گرفتارکر لیا، ملزم سے بھاری مقدار میں ڈوریں اور پتنگیں برآمد ہوئیں، ٹیکسلا پولیس نے دوران گشت مشکوک سوزوکی پک اپ کو روک کر چیک کیا تو گاڑی سے 100 ڈوریں اور 60 پتنگیں برآمد ہوئیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے،پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی،صدر واہ پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چھینے گئے 02 موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا ،گرفتار ملزمان میں زبیر اور فیراز خان شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے 02 موبائل فون، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی،مورگاہ پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چھینا گیا موبائل فون اور نقدی 02 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں دانیال اور عمر  شامل ہیں، ملزمان سے چھینا گیا موبائل فون اور نقدی 02 ہزار روپے برآمدہوئی،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او مورگاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
راولپنڈی،ٹیکسلا پولیس کی کارروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حضرت ولی کو گرفتارکر لیا، اشتہاری حضرت ولی نے فروری 2024 میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے نور عالم کو قتل جبکہ جمیل اور انور کو زخمی کیا تھا، ٹیکسلا پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،اشتہاری کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔
راولپنڈی، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، 03ملزمان گرفتار، 06کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ملزم خرم سے 02کلو 460گرام چرس، آر اے بازار پولیس نے ملزم بابو خان سے 02 کلو 200گرام چرس ، ریس کورس پولیس نے ملزم الیاس سے 01 کلو 600گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی،بنی پولیس کی کاررروائی،چیک ڈس آنر کے مقدم میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم آصف کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے بنی پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں