اتوار,  22 دسمبر 2024ء
راولپنڈی، جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون جاری، مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہد جبکہ خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ظہیر احمد کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان رواں سال سے ریس کورس پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔
راولپنڈی،صدر ڈویژن پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، دکانوں اور شہریوں کی چیکنگ، سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر۔تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز تھانہ مندرہ ، چکری،چونترہ ، کلرسیداں اور کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز کے دوران ضلعی پولیس سمیت، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 80گھروں، 45دکانوں اور مجموعی طو رپر 140سے زائد گھروں کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
راولپنڈی،راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم احتشام سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، نیوٹائون پولیس نے ملزم رضوان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزم قاسم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، آراے بازار پولیس نے ملزم احسن عباس سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم زبیر سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رہیں گی۔
راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 03ملزمان گرفتار، 40لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم اختر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے20لیٹر شراب برآمد ہوئی، گنجمنڈی پولیس نے ملزمان بابر اور طاہر کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے20لیٹر شراب برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ شراب سپلائر زکے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں