جمعه,  22 نومبر 2024ء
راولپنڈی: مختلف جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری، تازہ ترین کارروائیوں میں درجنوں ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،دو روز قبل اپنے حقیقی بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے حقیقی بھائی کو قتل کرنے والے ملزم نادر خان کو گرفتار کر لیا، ملزم نادر خان نے درانتی کے وار سے اپنے بھائی جاوید کو قتل کیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لا کر گرفتار کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
نصیر آباد پولیس کی کاروائی،شادی کی تقریب میں آتشبازی کرنے والے 04 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتشبازی کرنے والے 04 ملزمان کوگرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں نفیس، فیضان، یسین اور شاہ زیب شامل ہیں،ملزمان سے سامان آتش بازی 10 انار، 10 ہوائیاں،02 عدد شوٹر بکس گولے برآمد ہوئے، موقع سے استعمال شدہ 30 انار،20 ہوائیاں اور دیگر سامان آتش بازی بھی برآمد ہوا،دولہا اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
دوسری جانب کہوٹہ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 80 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلا ت کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں معین، فواد اور قاسم شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 80 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کہوٹہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی،تاش پر جوا کھیلنے والے 5 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 28 ہزار 150 روپے،01 موٹر سائیکل،4 موبائل فون، اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 5 قمار بازوں کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں اعجاز، راحیل، علی، آصف اور فیض شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 28 ہزار 150 روپے،01 موٹر سائیکل،4 موبائل فون، اور تاش کے پتے برآمدہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ائیرپورٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عثمان اور وحید شامل ہیں،ملزمان سے 02 پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 06ملزمان گرفتار،چرس،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے ملزم بلال سے 550گرام چرس ، سول لائنز پولیس نے ملزم بلال سے 120 گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم غنی خان سے 10لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم بلال سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم ارشد سے 01 چھری، مورگاہ پولیس نے ملزم عامر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں