جمعرات,  19 فروری 2026ء
منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث محرر رفعت نیازی کی بدمعاشیوں سے ساتھی اہلکاروں کا جینا محال

راولپنڈی( کرائم رپورٹر) راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں محرر حوالدار رفعت نیازی کی بدماشیاں،ساتھی اہلکاروں کا جینا حرام کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں محرر رفعت نیازی نے رشوت خوری کا بازار گرم کردیاہے۔ منشیات فروشوں کی پشت پناہی شروع کردی اور ساتھ میں کام کرنے والے اہلکاروں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔ ساتھی اہلکاروں کو شکایت ہے کہ محرر رفعت نیازی چھٹی نہیں دیتا اور غلط اوقات کار میں ڈیوٹیاں لگا تاہے ۔ ساتھی اہلکاروں نے مزید کہا محرر نے کافی عرصے سےہمیں ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے جس کی وجہ تنگ آکر ہم نے محرر کیخلاف آواز اٹھانا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ میں تھانہ رتہ امرال میں پولیس اہلکاروںکا گروپ بنا ہوا ہےجس میں اہلکار آپس میںلڑپڑے ہیں۔ ساتھی اہلکار نے کہا کہ میں قرآن پاک پر حلف لینے کیلئے تیارہوں کہ محرر رفعت نیاز ی مجھے پیسے لیتا رہاہے۔

ذرائع کے مطابق محرر رفعت نیازی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کررہاہے۔

مزید پڑھییں : فلوریڈا ، ڈونلڈ ٹرمپ پر گالف کھیلتے ہوئے ایک اور قاتلانہ حملہ ، مشتبہ شخص گرفتار

مزید خبریں