جمعه,  20  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کیخلاف کارروائی، 07 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی، 07 ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور 20 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم کامران سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم شمریز سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم سہیل سے 01 خنجر ، دھمیال پولیس نے ملزم عزیز سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن ، ملزم فیض الحق سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن،گوجرخان پولیس نے ملزم ساحل سے 15 لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم حسن سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News