جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،چارملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،04 ملزمان گرفتار، ساڑھے 04 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم عمران سے 01 کلو 620 گرام چرس برآمد کی،نصیر آباد پولیس نے ملزم رئیس سے 01 کلو 500 گرام چرس برآمد کی، کہوٹہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 01 کلو 150 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے ملزم ندیم سے 510 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News