جمعه,  20  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، سٹریٹ کرائم اور بائیک لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم اور بائیک لفٹنگ میں ملوث نبیل گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار،05 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 24 ہزار اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور بائیک لفٹنگ میں ملوث نبیل گینگ کے سرغنہ کو02 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نبیل، علی اور عزیز اللہ شامل ہیں،ملزمان سے 05 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 24 ہزار اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ملزمان نبیل اور علی کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی متوقع ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News