جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی: پولیس کی قمار بازوں کیخلاف کارروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 12 قمار باز گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 12 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 89 ہزار 750 روپے، 11 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 07 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں رحمان، جاوید، ظفر، ابرار، اعظم، احمد علی اور تنویر شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 57 ہزار 700 روپے،06 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے،ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ناصر، شوکت حیات، بلال، شوکت محمود اور تنویر شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 32 ہزار 50 روپے، 05 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے،ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں