جمعه,  20  ستمبر 2024ء
پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون،06 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون،06 ملزمان گرفتار، 04کلو گرام سے زائد چرس ، 80بوتل اور30لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم صدام سے 01کلو 800گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم علی خان سے 01 کلو 300گرام چرس، ملزم مبشر سے 500 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم رضوان سے 550 گرام چرس ، کہوٹہ پولیس نے ملزم عمر سے 80بوتل شراب، بنی پولیس نے ملزم عدیل سے 30 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، سی پی سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔

پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News