جمعرات,  19 فروری 2026ء
راولپنڈی، منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں، ایس پی راول فیصل سلیم

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس پی راول فیصل سلیم کی زیر صدارت راول آفس میں میٹنگ، میٹنگ میں راول ڈویژن کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز نے شرکت کی،ایس پی راول نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایا ت دیں، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں،ایس پی راول فیصل سلیم۔تفصیلات کے مطابق ایس پی راول فیصل سلیم کی زیر صدارت راول آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں راول ڈویژن کے ایس ڈی پی او زاورایس ایچ او ز نے شرکت کی،ایس پی راول نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایا ت دیں،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کیا جائے،سٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل و کار چوری کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کاروائیاں کریں،منظم و متحرک گینگز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش آخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، سی پی او سید خالد ہمدانی

مزید خبریں